0

5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کیلئے فنڈنگ دیں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کیلئے فنڈنگ دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے بجٹ دستاویز25-2024 پردستخط کردیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کی فنانشل پاکٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں،بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کابینہ اور ٹیم دن رات کام کررہی ہے،پنجاب میں فراہمی او رنکاسی آب کے لیے ایک ہی محکمہ ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے فارمر کو مویشی دیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے 5446 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، دستاویزات کے مطابق ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔

کابینہ نے 842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات، 630ارب کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی،سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے، بجٹ میں پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی۔

سابقہ ریونیو ہدف 625ارب اورموجودہ 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، 960 ارب ریونیو پنجاب اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا ، بجٹ میں کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی، تنخواہیں 20سے25فیصد او رپنشن 15فیصدبڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply