سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 17 جون سے 19 جون تک عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عید الاضحیٰ 2024 کے لیے عام تعطیلات کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عید پر تین دن کی عام تعطیل ہوگی۔
اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے بھی 17 جون سے 19 جون تک عید الاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق جن سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے وہ ملازمین عید پر پانچ چھٹیاں منائیں گے جبکہ صرف اتوار کو چھٹی کرنے والے دفاتر کے ملازمین چار چھٹیاں کریں گے۔