وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس کی 74 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے، دوسری جانب ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس اضافے کے بعد 74 ہزار 742 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔