اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کیا۔ سرکلر کے مطابق قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19 اراکین پر مشتمل ہے اور کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 اراکین شامل ہیں۔
قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19، تجارت میں 20 اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ اور وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7 اور سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے۔ مواصلات، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، توانائی کی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سرکلر کے مطابق خزانہ، خارجہ امور، انسانی حقوق، اطلاعات سمیت 40 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔