0

بجٹ میں پیوند لگائے گئے، ٹیکس سے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ پڑے گا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے۔ ٹیکس سے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ پڑے گا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وزارتیں ختم کرنے کا کہا لیکن ختم نہیں کی گئیں۔ اسٹیٹ بینک نے نوٹ چھاپے تومہنگائی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے ہیں۔ پٹرول پر لیوی بڑھا دی گئی ہے جبکہ ٹیکس سے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ پڑے گا۔ جو ٹیکس دے رہا ہے اسی سے ٹیکس لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ این ایف سی سے متعلق بات نہیں کی گئی۔ سیمنٹ، ادویات اور دودھ مہنگا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر 70 ہزار ارب روپے کا بیرونی قرض ہے۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی بات نہیں کی گئی۔ کیا ملک کو اصلاحات کی ضرورت نہیں ہے؟ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اصلاحات سے منع نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply