ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن واستحکام کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں، ایسے وقت میں سیاسی فائدے کیلئے گمراہ کن بیان عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان علاقائی امن واستحکام کیلئے اپنا کردارادا کرنے کیلئے پرعزم ہے،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے جو براہ راست بھارت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے،ایک ایسے وقت میں جب علاقائی امن اور استحکام کیلئے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں،یہ بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی کی عکاسی کرتے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم کا بیان جارحیت کا جواز پیش کرنے کیلئے گمراہ کن داستانیں گھڑنے کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان حالیہ جنگ بندی مفاہمت اور کشیدگی میں کمی کیلئے پرعزم ہے۔
پاکستان علاقائی استحکام کیلئےضروری اقدامات کرنے کیلئےپرعزم ہے،یہ جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سہولت کے نتیجے میں حاصل ہوئی ،دوست ممالک نے کشیدگی میں کمی کے پیغام کیساتھ ہم سے رابطہ کیا۔









