اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ظہرانہ آپریشن “بنیانِ مرصوص” کی کامیابی کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے جس میں قومی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اراکین اور اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
ظہرانے کا اہتمام وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں کیا گیا ہے جہاں وزیرِاعظم شہبازشریف اس موقع پر مہمانوں سے خطاب بھی کریں گے۔
ظہرانے کا مقصد قومی یکجہتی اور عسکری و سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔









