0

پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، سیکیورٹی ذرائع

ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی میڈیا ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی کی خبریں چلا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی،بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،حقیقت میں بھارتی ڈرونز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

قبل ازیں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوا ہے ،فریقین نے جارحانہ اقدام نہ اٹھانے اور اگلے مورچوں پر افواج میں کمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply