0

نیب نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹوبورڈنےکرپشن سے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی، جن میں گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے تحقیقات بند کرنے کے فیصلے سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کردیا ہےاور معاملے کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرانے کی سفارش کردی۔

نیب تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوری چوری کامعاملہ بھی زیرتفتیش رہا جبکہ رمضان پیکیج کرپشن میں محکمہ خوراک افسران اورکئی سیاستدانوں کے نام سامنے آئے تھے۔

قومی احتساب بیورو 2016 سے 2018تک رمضان پیکیج میں کرپشن کی انکوائری کررہا تھا، انکوائری میں محکمہ خوراک کے افسران کوسنگین الزامات کا سامنا رہا ہے اور محکمانہ انکوائری میں کئی افسران معطل بھی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply