0

3 لاکھ روپے کلو کا سرخ و جامنی رنگ کا ‘میازاکی’ آم اب کراچی میں بھی دستیاب

جاپان میں کاشت ہونے والا 3 لاکھ روپے فی کلو کا سرخ و جامنی رنگ کا آم ‘میازاکی’ اب کراچی میں بھی کاشت ہونے لگا۔

پاکستان بھر میں جہاں ایک طرف سورج کی تپش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں پھلوں کا بادشاہ آم بھی پک کر تیار ہوچکا ہے۔ دنیا بھر میں مشہور پاکستان کے مختلف اقسام کے آم چونسا، سندھڑی، لنگڑا، دوسیری اور انور راٹھور اپنا منفرد ذائقہ رکھتے ہیں۔

ملک بھر میں آم کی اتنی اقسام ہونے کے بعد اب وہ آم بھی دستیاب ہے جس کی قیمت چند سو روپے نہیں بلکہ لاکھوں روپے ہے۔ دنیا کے اس مہنگے ترین آم ‘میازاکی’ کی کاشت اب کراچی میں بھی شروع کر دی گئی ہے جو اس سے پہلے صرف جاپان میں کاشت ہوتا تھا۔

’میازاکی‘ آم کی کاشت کا آغاز کرنے والے کراچی کے ایک کسان نے بتایا کہ آموں کا ویسے تو رنگ پیلا ہوتا ہے لیکن یہ آم ذائقے کے علاوہ رنگت میں بھی مختلف ہے۔ ‘میازاکی’ اپنی منفرد رنگت، ذائقے اور قیمت کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

کسان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس آم کی فی کلو قیمت 8 سو سے 9 سو امریکی ڈالر ہے جو پاکستان روپوں میں اڑھائی لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ ’میازاکی‘ کی کاشت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی لیکن اب اس میں کامیابی کے بعد یقیناً ملک بھر میں اس کی کاشت کا آغاز کیا جائے گا۔

کسان نے مزید بتایا کہ کراچی کے علاقے ملیر کی زمین خدا کی طرف سے دیا گیا بڑا تحفہ ہے۔ یہاں جو بھی چیز اُگائی جائے اس کا پھل آ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply