0

پاک آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ

پاک آئرلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان گزشتہ روز 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ڈبلن میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

اس دوران میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے سب سے زیادہ 15 چھکے مارے۔ اس طرح قومی ٹیم نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں 12 چھکے مارنے کا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے فخر زمان نے 6، محمد رضوان اور اعظم خان نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگاکر آئرلینڈ کے خلاف ٹیم کو فتح دلائی۔

صرف یہی نہیں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں دوسری مرتبہ پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے۔

خیال رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply