0

عوام کواسرائیل کیخلاف سیلاب کی طرح امڈآناہوگا، مولانافضل الرحمان

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام کواسرائیل کیخلاف سیلاب کی طرح امڈ آنا ہوگا،جے یو آئی کارکنان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی میں جمعیت علماءاسلام کےاسرائیل مردہ آباد ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے عرب سرزمین پر قبضہ کیا ہے،ہم فلسطینی بھائیوں کو کہتےہیں کہ آپ تنہا نہیں۔

کسی کو بھی جبری طور پر کسی اور ملک میں آباد نہیں کیاجائےگا،اسرائیل کوئی ملک نہیں، اس نے سرزمین فلسطین پر قبضہ کیا ہے۔

اسرائیل کی کوئی قانونی، سیاسی اور اخلاقی حیثیت نہیں،ایک صدی پہلے تک اسرائیل نامی کسی مملکت کا وجود نہیں تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply