امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں 60 سے70 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اور اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ شہدا میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کو اسرائیل نے پھاڑ دیا ہے۔ لیکن اسرائیل آج بھی فلسطینیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا ہے۔ جبکہ اسرائیل فلسطین میں بچوں کو شہید کر رہا ہے۔ تماشہ دیکھنے والے کل خود تماشہ بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے باضمیر لوگ آج سڑکوں پر موجود ہیں۔ لوگو کبھی اپنے کسی کام کو کم تر نہ سمجھو۔ اور ڈیڑھ سال ہو گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں بلکہ مقابلہ کر رہے ہیں۔ اور مغرب کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کی یہ تحریک اب کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ اور اب پوری دنیا میں بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اہل غزہ کے لیے آواز اٹھاؤ۔