اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی عمر 93 سال تھی۔ ان کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔ سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کا شمار بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان و دیگر نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔









