0

بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائلز، ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پولیس نے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی موچکو پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی، اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔

گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ برآمد موبائلوں اور ڈیوائسز کی قیمت 50 ملین روپے سے زائد ہے،2 ملزم گرفتار کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply