اسلام آباد پولیس نےغیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد شاکرحسین نے میڈیا کوبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان سے 12 مختلف بور کے پستول، ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد اور گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 16کلوہیروئن ،3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔









