0

اعظم سواتی کو اس طرح میڈیا پر نہیں آنا چاہئے تھا، شوکت یوسفزئی 

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اعظم سواتی کو اس طرح میڈیا پرنہیں آنا چاہئے تھا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹو نائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اعظم سواتی نے از خود اپنا ایک بیانیہ بناکر پیش کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کا بڑا احترام کرتا ہو ں لیکن ڈسپلن ہر کسی کیلئے ہے، انکو پارٹی سے پوچھ کر یہ بیان دینا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اعظم سواتی کو اس بیان سے کیا فائدہ ہوگا، خیبرپختونخوا کے عوام سیاسی طور پر بہت باشعور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا پانی بنیادی مسئلہ ہے، ٹرانسپورٹ کا مسئلہ آج تک حل نہ ہوسکا، کراچی کو انہوں نے قتل عام والا شہر بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply