0

تمباکو کمپنی غیر قانونی طور پر سیل ، 400 سے زائد ملازمین بے روزگار ہو گئے

 تمباکو کمپنی غیر قانونی طور پر سیل ہونے سے 400 سے زائد ملازمین بے روزگار ہو گئے۔ 

نجی تمباکو کمپنی کے کارکنوں نے حکومت کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے پہلے کمپنی کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا ہے جس سے 400 سے زائد ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں لہذا کمپنی کو فی الفور کھولا جائے۔

کمپنی کے ترجمان نے کشمیر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریاست کشمیر کو ٹیکس دے رہے ہیں ہم گزشتہ31سال سے یہاں کاروبار کر رہے ہیں اور باقاعدہ ٹیکس گزار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بغیر کسی نوٹس کے چھاپہ مار کر کاروبار بند کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ اربوں روپے ٹیکس دینے والی کمپنی کو کوئی شوکاز جاری نہیں کیا گیا ، جبکہ تمباکو کمپنی کے تمام دفاتربھی سیل کر دیے گئے ہیں اگر ایسے ہی روش برقرار رکھی گئی تو ہم اپنے کاروبار یہاں سے سمیٹنے پر مجبور ہوجائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply