0

تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کیلئے چینی فرم کے ساتھ مفاہمت

پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے چینی فرم کے ساتھ 200ملین ڈالر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مظفرگڑھ میں ناردرن پاورجنریشن کمپنی لمیٹڈ (NPGCL)نے چینی فرمNingbo Green Light Energy Pvt Ltd کیساتھ 200ملین ڈالرکی مفاہمتی یاداشت (MoU)پردستخط کردیئے۔

یہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)کے ذریعے ایک موجودہ تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کر کے 300میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کرے گا۔

اس منصوبے سے نمایاں طورپرکم لاگت پرسالانہ 400ملین یونٹ بجلی پیدا ہو گی جس کی قیمت 45روپے سے کم ہو کر 14روپے فی یونٹ تک آ جائے گی۔

جنریشن کمپنی GENCO-IIIکی زمین، اثاثہ جات اور بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے، یہ اقدام اقتصادی فائدہ کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی طرف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کی مہم کو تقویت دیتا ہے۔

اس منصوبے سے بھاری ایندھن کے تیل (HFO) کی ضرورت ختم ہو جائیگی،سٹیک ہولڈرز کے لیے پرکشش منافع پیش کرتے ہوئے اس منصوبے کے تحت درآمدی بلوں میں کمی کی وجہ سے سالانہ 44ملین ڈالر کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply