0

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ ان سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے حلف لیا۔

تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز،ہائیکورٹ باراور کراچی بار کے عہدیداران شریک ہوئے،حلف اٹھانے والے ججز کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک تھے۔

مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی،جسٹس ارباب علی،جسٹس ثنا اکرم، جسٹس جواد اکبر، جسٹس محمد عبدالرحمان اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔

ان ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججزکی تعداد 32 ہو گئی ہے تاہم اب بھی آٹھ ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply