آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا،اگرخط ملا بھی تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔
ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے،پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف کو 3 الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جس میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ذکر کیا ہے ۔









