0

حکومت اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس طلب

حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس جمعرات 16 جنوری صبح ساڑھے 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا،اسپیکر ایاز صادق مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کلیدی کرداررہا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سردار ایاز صادق نے متعدد بار حکومت اور اپوزیشن کو مثبت بات چیت کی تجویز دی،باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کیلئے کھولے۔

اسپیکر نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی بات پر عمل کیا ،سردار ایاز صادق مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی خلوص نیت سے دونوں کمیٹیوں کے مذاکرات میں سہولت کاری کررہے ہیں،یہ اسپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply