0

خواجہ آصف سموگ کی صورتحال پر بیوروکریسی پر برس پڑے

وزیردفاع خواجہ آصف سموگ کی صورتحال پر بیوروکریسی پر برس پڑے۔

وزیردفاع نے سموگ سے متعلق چارٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا،انہوں نے کہا کہ صرف شور ہے کہ چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ ہے۔

چارٹ ملاحظہ فرمائیں،آپ کو اصلی ملزم نظر آئیں گے جن کا نام ہی نہیں آتا،اسموگ کی اصل وجہ ٹرانسپورٹ ہے،فصلوں کی باقیات تو موہنجو داڑو کے وقت سے جلائی جارہی ہے۔

ہمارے اصل حکمران یعنی انتظامیہ،نوکر شاہی نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایاہواہے،کہتے ہیں سموگ کی بڑی وجہ فصلیں جلانا اور سموگ بھارت سے امپورٹ ہورہی ہے۔

کہتے ہیں کیونکہ ہوا مشرق سے مغرب کی طرف کی چل رہی ہے،جب ہوا مغرب سے مشرق کی طرف چلےگی تو پھر کیاہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply