سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت آئینی بینچزسے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئینی بینچز کیلئے مشاورت کی گئی،جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلی فون کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے آئینی کیسز سے متعلق بریفنگ دی ،کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پہلے پرانے کیسز کو ترجیح دی جائے گی،جسٹس عائشہ ملک 14 اور 15 نومبر کو دستیاب نہیں۔
6دستیاب ججز 14 اور 15 نومبر کو آئینی کیسز سنیں گے،رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئینی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
جسٹس امین الدین کی زیر صدارت اگلا اجلاس کل ساڑھے12 بجے ہوگا،جسٹس محمد علی مظہر کے کل کراچی سے پہنچنے پر دوبارہ اجلاس ہو گا۔









