بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں 15 نومبر جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 15 نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے چھٹی کااعلان کیا گیا۔
بابا گرونانک کےجنم دن کی تقریبات 13 سے 16 نومبرتک جاری رہیں گی، تقریبات میں شرکت کیلئے غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتریوں کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔