0

صدر مملکت کا چینی ہم منصب کے خیر سگالی پیغام پر شکریہ

صدر مملکت آصف زرداری نے چینی صدر کے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا ہے۔

چینی صدر نے آصف زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا،چینی صدر نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا اعادہ کیا۔

چینی صد ر نے خط میں صدر آصف زرداری کو دورہ چین کی دعوت بھی دی تھی،چینی صدرنے نئےدورمیں مشترکہ مستقبل کیساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کےعزم پرزوردیا۔

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا چینی قیادت اور عوام کی جانب سے صحت یابی کے پیغامات سے متاثر ہوا،مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔

دورے سے دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی،دونوں رہنماؤں نے “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

صدر مملکت نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور تعلقات کی مضبوطی پر شکر یہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply