0

12ربیع الاول کیساتھ 11 ربیع الاول کی بھی چھٹی؟بڑا قدم اٹھا لیا گیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کے لیے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں گورنر سندھ نے 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لوگوں کو جشن عید میلاد النبی کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا۔

گورنر سندھ نے خط میں چیئرمین پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے۔ ٹیلی وژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات، سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگرامز سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply