0

کورونا کا خدشہ، اویس لغاری ‘ماسک’ پہن کر ایوان پہنچ گئے

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کورونا وائرس کی علامات ہونے کے باوجود جمعرات کو ماسک پہن کر قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ کی صدارت شروع ہوا ۔اجلاس میں شرکت کیلئے اویس لغاری ماسک پہن ایون پہنچے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ مجھے کرونا کی سنجیدہ علامات ہیں مگر ابھی ٹیسٹ نہیں کرایا۔ بیماری کے باوجود ایوان میں جواب دینے آیا ہوں۔ اس پر انہیں قومی اسمبلی سے جانے کی ہدایت کردی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر نے اویس لغاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ارکان کو خدشہ ہے کہ آپ کو کورونا ہے تو آپ چلے جائیں۔ارکانِ اسمبلی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہیں کہ پہلے ٹیسٹ کرائیں۔

حکومتی ارکان نے مطالبہ کیا کہ عمر ایوب کو جھپی ڈال کر ایوان سے چلے جائیں۔اویس لغاری اسپیکر کی ہدایت پر ایوان سے جانے لگے تو ازراہِ تفنن ہاتھ ملانے کے لیے عمر ایوب کی جانب بڑھے تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی سنجیدہ علامات ہونے باوجود آرہے ہیں، دل کررہا ہے جپھی ڈال دوں۔

عمرایوب نے گلے ملنے کے لیے بانہیں پھیلا دیں جس کے بعد ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ اپوزیشن اراکان کے شدید تحفظات پر اویس لغاری ایوان سے چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply