0

علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان،وزیر دفاع کا شدید ردعمل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا افغانستان سے خود بات کرنےکا اعلان فیڈریشن پرحملہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست بات کرسکتاہے؟کوئی بھی صوبہ کسی بھی ملک کے ساتھ براہ راست بات نہیں کرسکتا۔

اپنے آ پ کو ٹٹولنے کی ضرورت ہے ،علی امین گنڈا پور کا بیان زہرقاتل ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جس راستے پرچل رہےہیں یہ ٹھیک نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ماحول کو خراب کرنا نہیں چاہتا،تاریخ کی درستگی ہونی چاہیے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شاندار روایت قائم کی،اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے حق حکمرانی نہیں کھویا۔

ہم سے ہماراحق نمائندگی سالوں کے لیے چھین لیا گیا تھا،شیر افضل مروت نے جو باتیں کیں وہ بھی اچھی ہیں۔

سیاست میں برداشت کا لیول کم ہو گیا ہے،ہم کوہسار یاکسی اور جگہ شام کو اکھٹے مل کر بیٹھ جاتے تھے،ماضی کے جھروکوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

ہمارے لیے گزشتہ روز آرٹیکل 6لگنے کی بات ہوئی ،ہمارے خلاف انتقام روایت بن گئی تھی،ہمارے ایک رکن پرمنشیات ڈال کرقسم کھائی گئی،ماضی کو آوازدیں اور یاد کریں کہ ہمارے ساتھ کیاگیا؟

اپویشن رکن حکومتی ارکان سے ملاقات کرتاہے توپوری ٹیم پیچھےپڑجاتی ہے،میری باتیں تلخی پیداکرنےکےلیےنہیں صرف ماضی یاددلارہاہوں،گلہ کرنے کاحق کھودیاکیونکہ کسی کےپروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply