وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی ٰوہاب شامل تھے،ملاقات میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔
وزیر اعظم نے بلاول بھٹو کی ایوان میں “چارٹر آف پارلیمنٹ” کی تجویز کو سراہا،انہوں نے کہا چارٹر آف پارلیمنٹ سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہو گی۔
پیپلز پارٹی وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ،پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد کے اعتماد کا خیر مقدم کیا۔









