0

ڈی سی پنجگور حملے میں جاں بحق

مستونگ میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنرپنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کمشنر قلات نعیم بازئی کے مطابق فائرنگ میں ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ضلعی چیئرمین عبد المالک بلوچ زخمی ہوئے،فائرنگ میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

نامعلوم افراد نے کھڈ کوچہ کے علاقے میں ڈی سی پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی طور پر حکام نے بتایا تھا کہ فائرنگ سے ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ اور چئیرمین میونسپل کمیٹی عبد المالک بلوچ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply