0

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

وفاقی حکومت نے بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے صحافیوں کے کردار سے انکار نہیں کیاجاسکتا،ان کیلئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے، پہلے مرحلے میں5ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائےگی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعددوسرے مرحلے میں مزید 10ہزار صحافی اور میڈیا ورکرز سہولت سے مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply