اسحاق ڈار کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد چیمبر سے روانہ ہو گیا، اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان کی بہترین اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے ، ہم سب کا مقصد قوم کے مسائل حل کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ، قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان پیپلز پارٹی کے بجٹ معاملے پر تحفظات دور کرنے کیلئے بلاول بھٹوکے چیمبر میں پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی ، نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے تحفظات سننے کے بعد انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
اسحاق ڈار اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی ہال میں پہنچ گئے ہیں۔ اسحاق ڈار اور طارق فضل چودھری پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر کو ایوان میں لائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی سے روانہ ہو گئے ہیں وہ بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں ،تو حکومت ہمیں بھی سیریس لے ، بجٹ پر ہمیں بریفنگ نہیں دی گئی ۔
انکا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں مسائل ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنےوعدے پورےکرےاورسنجیدگی دکھائے ۔