پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پیپلزپارٹی کو منانے کیلئے بلاول بھٹوکے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں ، اسحاق ڈار بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں ،تو حکومت ہمیں بھی سیریس لے ، بجٹ پر ہمیں بریفنگ نہیں دی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں مسائل ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنےوعدے پورےکرےاورسنجیدگی دکھائے۔