0

تحریک انصاف

تحریک انصاف نے سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پارٹی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لئے مکمل اختیار دیا جائے گا، سیاسی قیادت کیساتھ روابط سے قبل مذاکرات کی شرائط اور طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے حتمی فیصلے کے بعد محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے روابط آگے بڑھائیں گے۔

سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے ساتھ انتخابی عمل کی شفافیت مذاکرات کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے ، عدلیہ، پارلیمان اور ریاستی اداروں کی آئینی حدود بھی مذاکرات کے نکات میں شامل ہوں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قیادت بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply