جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اڈیالہ جیل والے سے کوئی رابطہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب تحریک انصاف کے ساتھ کوئی پیشرفت ہو گی تو بتائیں گے۔ ہمارے خدشات اور نقصانات کا ازالہ کرنے والا کوئی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 2018 کے نتائج مسترد کیے، 2024 کے الیکشن کے نتائج بھی مسترد کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں آئندہ ایسا نہ ہو، اس کی یقین دہانی چاہتے ہیں، مسائل کے حل کے لیے وہ فوری نئے انتخابات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اصول پر کھڑے ہیں ، سرنڈر نہیں کریں گے، جو قوتیں ایسا کرتی ہیں انہیں عوام کے سامنے سرنڈر کرنا پڑے گا۔