0

رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ22 اپریل کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، ہمیں اندازہ تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد یہ کچھ کریں گے، ہم تیار تھے۔

انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کیے گئے،ہم نے دنیا کو کہا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپورجوا ب دیں گے، بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر 24 حملے کیے اور  پھر ان کو بھرپور جواب دیا گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا مگر اس کو منہ کی کھانا پڑی، خطےمیں اس وقت پاکستان کی بالادستی قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان اچھی طرح جانتے ہیں کہ  اپنے ملک کی عزت کس طرح کرانی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

بولے کہ  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply