ہم نیوز کے پروگرا م ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بڑی عرصے سے پاکستان کی معاشی صورتحال خراب ہے ،جس کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے اور سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں صورتحال غیر یقینی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ رہی ہے کہ الیکشن ہوتے ہیں لیکن ہارنے والے نے آج تک شکست تسلیم نہیں کی ہے ، ملک میں ایسے الیکشن ہونے چاہیے جس سے سیاسی استحکام آئے ۔
محمد زبیر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اور زیادہ سخت شرائط کا عندیہ دیا ہے ، اگر پاکستان سیاسی طور پر مستحکم نہ ہوا تو مزید سخت شرائط ہوں گی ، ہم بڑے برے طریقے سے گرے ہوئے ہیں۔
اپریل 2022میں شہباز شریف وزیراعظم بنے تو پہلے دن اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ، مگر اس کے بعد جو کچھ مارکیٹ اور ڈالر کیساتھ ہوا سب نے دیکھا ہے ۔ ہم 2015میں بھی نجکاری کے قریب پہنچ گئے تھے ۔
سابق گورنر نے میں کسب نئی پارٹی میں جاوں گا یا نہیں اس کا تھوڑے دنوں میں پتہ چل جائے گا ۔