0

ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو انتباہ جاری

اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز نے ساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں۔ 5 ہزار کے قریب نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوا دیئے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کی جانے والی سمز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایف بی آر نے 5 ہزار نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا جبکہ تیسرا بیچ آج اتوار کو بھجوا دیا جائے گا۔

ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک کی جانے والی سموں کی تصدیق کے لیے بھی آٹومیٹڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایف بی آر کو پہلے بیچ کی بلاک کی گئی سمز کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جو کمپنیاں انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عمل درآمد میں تعاون نہیں کریں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply