0

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 مبینہ دہشتگرد مارے گئے

لاہور: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ترجمان کے مطابق چاروں مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ایک ملزم کو اسلحہ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لے جایا گیا جہاں اسلحہ کی برآمدگی کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے 3 مبینہ دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موقع سے 2 کلاشنکوف اور ایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا۔ ایک ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ مارے جانے والے دیگر 3 دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سی ٹی ڈی کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply