0

بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے، حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے۔ انتخابات کے نام پر جو ڈرامہ ہوا اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمان نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور لوگوں کو عزت دیں۔ بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس حد تک خوف پھیل چکا ہے کہ عوام ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کر سکتے۔ سی پیک پر بلوچستان کے عوام کا بھی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ ان کے رویوں کے خلاف ہیں اور ایران کے ساتھ دوستی مستحکم کی جائے۔ ریکوڈک منصوبے کو بہتر بنایا جائے اس حوالے سے جماعت اسلامی تعاون کے لیے تیار ہے۔

بلوچستان کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ میں آپ کا مقدمہ مینار پاکستان میں لڑنا چاہتا ہوں اور پنجاب کی عوام بھی آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ ہر جگہ اچھے بیوروکریٹ اور سیاستدان بھی موجود ہیں جبکہ انتخابات کے نام پر جو ڈرامہ ہوا اس کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ فارم 47 کی بنیاد پر ان کو انتخاب جتوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سندھ سے ووٹ نہیں ملا لیکن پھر بھی وہ قومی اسمبلی میں بیٹھی ہے۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ کا صفایا ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply