0

بلوچستان کے مسئلے کا حل بندوق نہیں بات چیت ہے،عبدالمالک بلوچ

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی ٹرین حادثے کی مذمت کرتی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا ، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے ۔

بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، عوامی خدمت اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے ، بلوچستا ن کے مسئلے کا حل بندوق نہیں بات چیت ہے ۔

واضح رہے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگرد وں کیخلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے ، آپریشن میں 33 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے 21 مسافر شہید ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply