0

جعفر ایکسپریس حملہ، آپریشن کامیاب، کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل ہو گیا۔ 33 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جب کہ آپریشن سے پہلے 21 مسافر شہید ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ایف سی کے چار جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، خواتین اور بچوں سمیت تمام یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی معصوم مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، دہشتگرد دوران آپریشن ماسٹر مائنڈ سے افغانستان میں رابطے میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply