اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آج بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہراقتداروفاقی دارالحکومت میں 15،14 اور16 مارچ کے دوران موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ مری، نتھیا گلی، گلیات، کاغان وناران، سکردو، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے،آج بھی درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم نذیرصیغم نے بتایا کہ کراچی میں آج سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔









