0

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کوپارٹی سے نکالنے کی ہدایات دیدی ہیں،پی ٹی آئی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

شیرافضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا،دوسری جانب تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی ۔

اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔

واضح رہے چند روز قبل قیادت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے صوبائی صدارت کا عہدہ لیا تھا جس کی جگہ جنید اکبر کو صدارت کا عہدہ دیا گیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply