حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کلیدی کرداررہا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سردار ایاز صادق نے متعدد بار حکومت اور اپوزیشن کو مثبت بات چیت کی تجویز دی،باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کیلئے کھولے۔
اسپیکر نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی بات پر عمل کیا ،سردار ایاز صادق مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی خلوص نیت سے دونوں کمیٹیوں کے مذاکرات میں سہولت کاری کررہے ہیں،یہ اسپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں۔









