0

افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروپ ہیں، خواجہ آصف

افغانستان کے قائم مقام نائب وزیردفاع کے بیان پر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے بے بنیاد، من گھڑت الزامات کو مسترد کرتا ہے، افغان نائب وزیردفاع کا بیان الزام کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یواین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشت گرد گروپ ہیں، افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ ودیگرگروپس کے دہشتگرد ہیں۔

افغانستان 2024 میں آئی ایس کے پی کی بھرتی اورسہولت کاری کا مرکزرہا، عبوری افغان حکام کو مشورہ ہے کہ وہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کوختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکام اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں،عالمی برادری کو دی گئی یقین دہانیوں کو پورا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply