پی ٹی آئی رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری الیکشن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ سے گرفتارکر کے ایوان کےتقد س کی پامالی کی گئی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا صوابی میں تاریخی جلسہ ہوااور اسلام آباد کا جلسہ بھی تاریخی تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو نہیں مانتے جو جعلی مینڈ یٹ لے کر بنائی گئی ہے، ہمارا مطالبہ فی الفور ملک میں عام انتخابات کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علی امین گنڈاپورکےساتھ کھڑے ہیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیاگیا جس کی بھر پور مذمت کرتےہیں، ہمارے لوگو ں کے خلاف بےبنیاد مقدمات درج کیےگئے ہیں۔
اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے ،ہمارےارکان کو پارلیمنٹ سے گرفتار کر کے ایوان کےتقد س کی پامالی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران خواتین سےمتعلق بات نہیں کی۔
اسدقیصر کاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، قانون لانے کے لیے ہمارے ساتھ ایساکیاجارہاہے، ہم ملک کو انارکی کی طرف نہیں لے جانا چاہتے۔