0

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ ، 64 ہزار پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2524 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی  قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہو گئی ہےے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply