0

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے جاپان کو 2-1 سے شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرے میچ میں جاپان کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ کھیل کے دسویں منٹ میں پاکستانی کھلاڑی ندیم احمد نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

کھیل کے دوسرے کواٹر میں قومی کھلاڑی سفیان خان نے ایک اور گول کر کے پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط کردی۔ میچ کے 7ویں منٹ بعد جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے جاپان کو جیت کی امید دلائی۔

جاپان اور پاکستان کی ٹیموں کی جانب سے چوتھے کواٹر میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے اس قبل کھیلے گئے دونوں میچ ڈرا ہو گئے تھے۔
جاپان کے خلاف جیت کے بعد پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔ بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت پہلے نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے دونوں میچز ڈرا کرکے 1,1 پوائنٹ حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply